عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے سے ملاقات کر کے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں عمران ہاشمی نے کرن جوہر کے شو میں ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد ان پر کڑی تنقید کی […]

 0  3
عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے سے ملاقات کر کے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں عمران ہاشمی نے کرن جوہر کے شو میں ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد ان پر کڑی تنقید کی گئی۔

حالیہ انٹرویو میں جب عمران ہاشمی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر بہت شرمندہ ہوں، یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایشوریا رائے کی بے حد عزت کرتا ہوں۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ اگر آپ میرے بیان کو شو سے ہٹ کر لیں تو یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہنا شو میں ایک لطیفہ تھا لیکن لوگ اسے غلط لے لیتے ہیں، آج ہمارا معاشرہ ایسا ہوگیا ہے جہاں آپ اس طرح کی کوئی بات نہیں کر سکتے۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بالی وڈ اداکارہ سے ملاقات کی تو ان کا جواب تھا کہ ’ہم دل دے چکے صنم‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں باہر ایشوریا رائے کا دیدار رکنے کیلیے تین گھنٹے کھڑا رہا تھا۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا فین ہوں، میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن آج تک نہیں ہو پائی۔ انہوں نے کہا کہ میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow