جب سلمان خان کو چاندنی چوک میں ہزاروں لوگوں نے گھیر لیا تو کیسے نکالا گیا؟

جب بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو 25 ہزار لوگوں نے گھیر لیا تو ڈائریکٹر کبیر خان بھی ڈر گئے تھے۔ اداکار سلمان خان بالی ووڈ کے ان اسٹارز میں سے ہیں جو گزشتہ 35 برسوں سے انڈسٹری پر راج کررہے ہیں انہیں بھی اپنے کیریئر میں فلاپ فلموں کا سامنا […]

 0  4
جب سلمان خان کو چاندنی چوک میں ہزاروں لوگوں نے گھیر لیا تو کیسے نکالا گیا؟

جب بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو 25 ہزار لوگوں نے گھیر لیا تو ڈائریکٹر کبیر خان بھی ڈر گئے تھے۔

اداکار سلمان خان بالی ووڈ کے ان اسٹارز میں سے ہیں جو گزشتہ 35 برسوں سے انڈسٹری پر راج کررہے ہیں انہیں بھی اپنے کیریئر میں فلاپ فلموں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک دس کے قریب فلاپ فلمیں کیں۔

سلمان خان کا نام کئی تنازعات کے ساتھ بھی جڑا رہا چاہے وہ ہٹ ایںڈ رن کیس ہو یا پھر کالے ہرن کے شکار کا کیس ہو۔

تاہم بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ایک بار سلمان خان دہلی کے چاندنی چوک میں 25 ہزار لوگوں میں پھنس گئے تھے، ان سے جڑی یہ کہانی 9 سال پرانی ہے۔

جب دبنگ خان کو 25 ہزار لوگوں نے گھیرا تو اداکار کو باہر نکالنے کے لیے ناصر پولیس کی مدد لینا پڑی بلکہ ڈیکائے کار بھی لانی پڑی تھی۔

سلمان خان سے وابستہ اس کہانی کا ذکر حال ہی میں ہدایت کار کبیر خان نے کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے 2015 کا واقعہ یاد کیا، جب وہ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

کبیر خان نے کہا کہ یہ دہلی میں ہمارا پہلا دن تھا۔ سلمان کے ساتھ جامع مسجد کے باہر شوٹنگ کی ۔ اگلے دن جب وہ چاندنی چوک میں شوٹنگ کر رہے تھے تو 25000 لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔

کبیر نے بتایا کہ ہم چاندنی چوک کی ایک گلی میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔ پولیس آئی، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، اور انہوں نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ باہر کیا ہو رہا ہے، لیکن آپ کو 25,000 لوگوں نے گھیر لیا ہے۔ اس لیے آپ اس جگہ کو چھوڑ نہیں جا پائیں گے۔ کیونکہ سب جانتے ہیں کہ سلمان خان یہاں کام کر رہے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح سلمان خان کو باہر نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پھر کچھ ‘ڈیکائے کاریں’ لانی پڑیں اور سلمان کو علاقہ سے باہر نکالنے کے لئے ان میں سے ایک میں چھپانا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہمیں کچھ جعلی کاریں لانی پڑیں، کچھ انووا لانی پڑی، ہمیں سلمان کو گاڑی میں چھپانا پڑا، سلمان کو اس جگہ سے نکالنے کے لیے دوسرا راستہ تلاش کرنا پڑا ، تب ہم چاندنی چوک کی اس گلی سے نکل سکے تھے۔

کبیر نے کہا کہ ہمارے اردگرد 25000 لوگ تھے۔ ہم آسانی سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔ یہ ہجوم بھائی جان کے لیے تھا اور یہی ان کا اسٹارڈم ہے۔ ‘بجرنگی بھائی جان’ کے بعد کبیر اور سلمان نے 2017 کی ‘ٹیوب لائٹ’ میں ایک ساتھ کام کیا، جو فلاپ ثابت ہوئی۔ –

اعداد و شمار کے مطابق کبیر سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کو بنانے میں میکرز نے تقریباً 75 سے 90 کروڑ روپے خرچ کیے تھے اور اس کا دنیا بھر میں باکس آفس پر کل کلیکشن تقریباً 969.06 کروڑ روپے تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow