بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان اور راؤڈی راٹھور کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی: بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں ’بجرنگی بھائی جان اور ’راؤڈی راٹھور‘ کے سیکوئل سے متعلق اہم خبر دی ہے۔ بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے کہا کہ سلمان خان کی 2015 کی فلم بجرنگی بھائی جان اور اکشے کمار کی 2012 کی فلم راؤڈی راٹھور کے […]

 0  5
بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان اور راؤڈی راٹھور کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی: بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں ’بجرنگی بھائی جان اور ’راؤڈی راٹھور‘ کے سیکوئل سے متعلق اہم خبر دی ہے۔

بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے کہا کہ سلمان خان کی 2015 کی فلم بجرنگی بھائی جان اور اکشے کمار کی 2012 کی فلم راؤڈی راٹھور کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رادھا موہن نے کہا کہ مصنف وجیندر پرساد نے ’راؤڈی راٹھور 2‘ کی اسکرپٹ لکھ لی ہے جبکہ اب فلم کے لیے اچھی کاسٹ کے تلاش میں ہیں۔

رادھا موہن نے کہا کہ ’بجرنگی بھائی جان 2‘ پر بھی کام جاری ہے، اس کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، ہم نے ابھی سلمان خان کو اسکرپٹ دِکھانا ہے، اُس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راؤڈی راٹھور میں اکشے کمار ہی مرکزی کردار اداکریں گے یا نہیں اس سے متعلق فیصلہ ہونا باقی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں 45 کروڑ کے بجٹ سے 2012 میں ریلیز ہونے والی  فلم ’راؤڈی راٹھور‘ میں اکشے کمار کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ 2015 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی یہ فلم ایک پاکستانی بچی پر مبنی تھی جسے  سلمان خان نے اپنے وطن واپس پہنچایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow