جان سینا کی وائرل ویڈیو پر شاہ رخ خان اور ریسلر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

جان سینا کی وائرل ویڈیو پر شاہ رخ خان اور ریسلر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سولہ بار کے سابق چیمپیئن اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ پیش آیا ہےجسے ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ... Read more

 0  2
جان سینا کی وائرل ویڈیو پر شاہ رخ خان اور ریسلر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

شاہ رخ خان

جان سینا کی وائرل ویڈیو پر شاہ رخ خان اور ریسلر کے درمیان دلچسپ مکالمہ

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سولہ بار کے سابق چیمپیئن اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ پیش آیا ہےجسے ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

چند روز قبل سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن اور ہالی ووڈ اداکار کی بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا مشہور گانا ’بھولی سی صورت‘ گاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس ویڈیو کو WWE کے سابق سپر اسٹار بالی ووڈ بوائز نے شیئر کیا، جس میں جان سینا بالی ووڈ سنیل سنگھ کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ایکس اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “آپ دونوں کا شکریہ کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں اور آپ سے پیار کرتے ہیں، جان سینا، میں آپ کو اپنے نئے گانے بھیجنے والا ہوں !!! ہا ہا۔”

اب حالیہ پیش رفت میں جان سینا نے شاہ رخ خان کے لیے اپنی محبت کے اظہار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ نے دنیا میں بہت سے لوگوں کو اتنی خوشیاں دی ہیں، آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کا شکریہ’۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow