جوئی چاولہ نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام جوئی چاولہ نے معروف بزنس مین جے مہتا سے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔ جوئی چاولہ نے جے مہتا سے اُس وقت شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب وہ اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر تھیں۔ جوڑا خاموشی سے شادی کے بندھن میں […]

 0  2
جوئی چاولہ نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام جوئی چاولہ نے معروف بزنس مین جے مہتا سے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

جوئی چاولہ نے جے مہتا سے اُس وقت شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب وہ اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر تھیں۔ جوڑا خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں جوئی چاولہ کا کہنا تھا کہ اُس وقت اداکار ایسا کرتے تھے تو میں نے بھی کیا، 90 کی دہائی میں لوگوں کے پاس کیمرہ یا موبائل فونز نہیں ہوتے تھے جس کی وجہ سے ہم شادی کو خفیہ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

بالی وڈ اداکارہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اُس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھی اور شادی کرے کی وجہ سے کیریئر متاثر ہونے کا ڈر تھا۔

جوئی چاولہ اور جے مہتا نے 1995 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے جھانوی اور ارجن ہیں۔

ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو میں جوئی چاولہ نے کہا تھا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں ابھی قدم رکھا تھا اور اچھی شروعات کرنا چاہتی تھی۔

چوئی چاولہ کو اُس وقت دھچکا لگا تھا جب ان کی والدہ اچانک اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں اور وہ خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب والدہ چل بسیں تو ایسا لگا جیسے میری ہر چیز چھن گئی، میں بالکل ٹوٹ چکی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں نے شادی کیلیے 2 ہزار مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کیے تھے لیکن میری ہونے والی ساس نے میرا پورا پلان بدل دیا۔

جوئی چاولہ نے بتایا کہ ساس نے شادی کیلیے مختصر تقریب رکھنے کا فیصلہ کیا، میں نے اور جے مہتا نے اہل خانہ اور چند دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow