راج کپور کونسی پاکستانی فلم دیکھ کر حیران رہ گئے تھے؟ سید نور نے بتادیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ راج کپور پاکستانی فلم ’سنگدل‘ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ سید نور نے […]
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ راج کپور پاکستانی فلم ’سنگدل‘ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔
فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
سید نور نے بتایا کہ فلم ’سنگدل‘ حسن طارق صاحب کی آخری فلم تھی اس کی کہانی میں نے لکھی تھی جبکہ فلم میں ندیم اور بابرہ شریف نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آغا جی گل کی راج کپور سے دوستی تھی، وہ فلم راج کپور کو دکھانے کے لیے بھارت گئے، انہوں نے فلم دیکھ کر پوچھا کہ یہ کتنے بجٹ میں بنی ہے، آغا جی نے بتایا کہ 17 لاکھ روپے میں بنی ہے۔
سید نور کے مطابق آغا جی نے بتایا کہ راج کپور نے 17 لاکھ روپے کا سن کر سر پکڑ لیا اور کہنے لگے کہ ہم یہ فلم پانچ کروڑ میں بھی نہیں بنا سکتے تھے۔
میزبان نے کہا کہ آپ کا بھی دھرمیندر ودیگر اداکاروں سے رابطہ رہتا ہے، سید نور نے کہا کہ دھرمیندر پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں پاکستان میری ’موسی‘ ہے۔
سید نور نے بتایا کہ دھرمیندر اداکار ندیم کا بڑا ذکر کرتے ہیں، چار پانچ سال پہلے میں دھرمیندر اور ندیم کے ساتھ امریکا میں فلم بنا رہا تھا جس کے لیے وہ راضی بھی ہوگئے تھے کہانی سنادی تھی لیکن وہ فلم بن نہیں سکی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بدنصیب ہے، ہم لوگ ہیں جو اپنے نصیبوں سے لڑ رہے ہیں، کبھی نصیب ہمارے حق میں ہوتا ہے کبھی زمین پر گرادیتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟