حنا طارق نے مداحوں سے رائے مانگ لی
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا طارق نے مداحوں سے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے لیے رائے مانگ لی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ […]
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا طارق نے مداحوں سے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے لیے رائے مانگ لی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا طارق نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس لڑکی کو دیکھا تو کیسا لگا۔‘
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ اور ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔
حنا طارق نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی پہلی قسط 27 نومبر کو رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔
بھرم ڈرامے میں عمر شہزاد، حنا طارق اور رابعہ کلثوم مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں سلمیٰ حسن، محمد احمد، بابر علی، زینب رضا، ارجمند رحیم، احسن افضل خان، زرفشاں عامر ودیگر شامل ہیں۔
اس کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟