کبھی میں کبھی تم میں عدیل اور نتاشہ کا انجام کیا ہوگا؟

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل اور نتاشہ کا انجام کیا ہوگا یہ ناظرین جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر […]

 0  5
کبھی میں کبھی تم میں عدیل اور نتاشہ کا انجام کیا ہوگا؟

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل اور نتاشہ کا انجام کیا ہوگا یہ ناظرین جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عدیل، رباب سے شادی کرنے کے بعد اب ان کی دوست نتاشا سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں کاروبار میں بھی دھوکا دے رہے ہیں۔

تاہم اب رباب کو علم ہوگیا ہے کہ وہ انہیں دھوکا دے رہے ہیں، عدیل کے ساتھ سفر کرتے ہوئے رباب کو گاڑی سے نتاشہ کی ایئررنگز مل جاتی ہے جسے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

رباب کہتی ہیں کہ ’میں تمہیں پیسوں کا دھوکا تو معاف کردیتی لیکن اس کے لیے کبھی معاف نہیں کروں گی۔‘

ادھر عدیل، نتاشہ سے ملتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ فی الحال میرے لیے تم سے ملنا ممکن نہیں ہوگا، رباب واپس آگئی ہے اور اس نے مجھے کاروبار میں بہت ٹینشن دی ہوئی ہے اسے حل کررہا ہوں۔

عدیل کہتے ہیں کہ اگر ہمیں اس ریلیشن شپ کو زیادہ دیر تک چلانا ہے تو ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا، یوں ہم بچوں کی طرح روز روز نہیں مل سکتے، میں تمہیں چھوڑ تھوڑی رہا ہوں بس تھوڑی دیر کے لیے تم سے رابطہ رکھنا ممکن نہیں۔

کیا اگلی قسط میں رباب عدیل کے لیے رکھی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی میں انہیں طلاق دے دیں گی، کیا نتاشا کا شوہر بھی اصلیت جاننے کے بعد اہلیہ سے راہیں جدا کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow