شفقت چیمہ کی طبیعت بگڑ گئی، کومہ میں چلے گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ طبیعت بگڑنے پر کومہ میں چلے گئے۔ شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق اداکار شفقت چیمہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔ اداکار لاہور کے نجی اسپتال کے آئی سی […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ طبیعت بگڑنے پر کومہ میں چلے گئے۔
شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق اداکار شفقت چیمہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
اداکار لاہور کے نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔شفقت چیمہ کے اہلخانہ سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
چیمہ نے اپنے شاندار کیریئر میں تقریباً 952 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے فلموں میں ولن کا کردار نبھایا اور اپنی زبردست پرفارمنس سے سامعین پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔
پنجابی فلموں میں ولن کے کردار سے شفقت چیمہ شہرت کی بلندیوں کو پہنچے۔
انہوں نے کلے چور، منڈا بگڑا جی، زباٹا، زمین آسمان، پجیرو گروپ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟