شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟َ حریم فاروق نے بتادیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے بتایا ہے کہ والدین نے شوبز انڈسٹری میں جانے کے لیے کیا شرط عائد کی تھی۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ والدین […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے بتایا ہے کہ والدین نے شوبز انڈسٹری میں جانے کے لیے کیا شرط عائد کی تھی۔
اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
حریم فاروق نے بتایا کہ والدین کہتے تھے کہ جس چیز کا شوق رکھتی ہو وہ کرو ورنہ ٹائم ضائع نہیں کرو۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو علم نہیں تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے اور میں اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کررہی تھی، میں والدین کے پاس گئی اور کہا کہ ’لا‘ میں چھوڑنے لگی ہوں اور اس کے بعد اداکاری کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ والد نے شرط عائد کی اور کہا کہ ٹھیک ہے بالکل کرو لیکن پہلے ڈگری مکمل کرلو اس کے بعد جو دل چاہتا ہے وہ کرلینا۔
حریم فاروق نے بتایا کہ ’میں نے کہا کہ جرنلزم اور سوشولوجی میں بیچلرز کرلوں گی لیکن پھر آپ مجھے شوبز میں جانے سے نہیں روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈگری اچھے گریڈ کے ساتھ مکمل کی جب میں نے اُن کی شرط مکمل کردی تو مجھے نہیں روکا گیا اور والدین ہی میرے سب سے بڑے سپورٹرز ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ والدین کی دعا اور ان کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟