سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں بڑی پیشرفت کا امکان
ممبئی: آنجہانی بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی کا کہنا ہے کہ بھائی کے کیس میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا سنگھ کیرتی نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حکام سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر […]
ممبئی: آنجہانی بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی کا کہنا ہے کہ بھائی کے کیس میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا سنگھ کیرتی نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حکام سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اداکار کے مداحوں کیلیے پیغام جاری کیا۔
شویتا سنگھ کیرتی نے بتایا کہ سی بی آئی نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ کیس کی اہم تمام تفصیلات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔ انہوں نے ایجنسی کے مکمل تحقیقات کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام لکھا۔
مذکورہ پیشرفت شویتا سنگھ کیرتی کے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام کے بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے اور تحقیقات میں تیزی لانے کی اپیل کی تھی۔
بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ابتدائی پولیس تفتیش میں اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم غیر یقینی صورتحال اور عوامی دباؤ کے باعث کیس سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟