نین تارا اور شوہر کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کیا ہوا؟
جنوبی بھارت کی تامل فلموں کی مشہور اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر ہدایتکار، پروڈیوسر، اداکار و اسکرین رائٹر وگنیش شیون دہلی کے ایک ریسٹورنٹ پر رات کا کھانا کھانے کے لئے پہنچے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے اس موقع پر اپنی شناخت ظاہر نہ کی اور اپنی پرائیوسی کو انجوائے کیا، […]
جنوبی بھارت کی تامل فلموں کی مشہور اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر ہدایتکار، پروڈیوسر، اداکار و اسکرین رائٹر وگنیش شیون دہلی کے ایک ریسٹورنٹ پر رات کا کھانا کھانے کے لئے پہنچے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے اس موقع پر اپنی شناخت ظاہر نہ کی اور اپنی پرائیوسی کو انجوائے کیا، اس موقع پر اس جوڑے کو کاکے دا ہوٹل میں ڈنر ٹیبل حاصل کرنے کے لیے 30 منٹ قطار میں کھڑا ہونا پڑا۔
جوڑے نے اس موقع پر ریسٹورنٹ میں شمالی ہند کے تندوری کھانوں سے لطف اُٹھایا۔
واضح رہے کہ وگنیش نے اپنی اہلیہ کی 40 ویں سالگرہ کو شاندار انداز میں منانے کی غرض سے ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔
اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے وگینش نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ نین تارا کی 18 نومبر کو ہونے والی سالگرہ منانے کیلیے نئی دہلی پہنچے ہیں۔
شادی صدیوں پرانی روایت اور بے کار کام ہے، جاوید اختر
اپنی پوسٹ میں اُنہوں نے ایک اجنبی شخص کا شکریہ بھی ادا کیا، جس نے اُن کی یہ ویڈیو بنائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نین اور وگنیش ایک دوسرے کو کھانا کھلا رہے ہیں اور انکے گرد موجود لوگ نہیں جانتے کہ وہ کون ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟