غزہ کے معاملے پر خاموشی، عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ 2024 لسٹ میں شامل

اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ لسٹ 2024 میں شامل کردیا گیا۔ غزہ کی صورتحال پر جہاں بہت سے ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اے لسٹ اداکاروں نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا اور وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے اور جنگ بندی کا […]

 0  4
غزہ کے معاملے پر خاموشی، عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ 2024 لسٹ میں شامل

اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ لسٹ 2024 میں شامل کردیا گیا۔

غزہ کی صورتحال پر جہاں بہت سے ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اے لسٹ اداکاروں نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا اور وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے نظر آئے تھے، وہیں کئی اداکار اس معاملے میں اب تک مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ان ہی فنکاروں میں سے ایک بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ہیں جو اب مشکل کا شکار نظر آتی ہیں۔ غزہ کی صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا ہے۔

میٹ گالا میں 6 مئی کو شاندار ساڑھی میں ملبوس ہوکر ان کی آمد سب کی توجہ کا مرکز بنی تھیں جبکہ 13 مئی کو لندن میں انھوں نے گوچی کروز شو میں بھی شرکت کی تھی، تاہم اس کے بعد انھیں مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔

ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غزہ کے معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہیں، وہ اسرائیل اور غزہ کے جاری تنازع کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے کوئی اقدام کرنے سے گریز کررہی ہیں۔

بلاک لسٹ میں ویرات کوہلی، پریانکا چوپڑا، کم کارڈیشین، ٹیلر سوئفٹ، بیونس، کائلی جینر، زینڈایا، مائلی سائرس، سیلینا گومز، آریانا گرانڈے، جسٹن ٹمبرلیک سمیت دیگر کئی بڑے سیلیبریٹیز اور مشہور شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

بلاک آؤٹ لسٹ کیا ہے؟
پچھلے کچھ مہینوں میں، بلاک آؤٹ 2024 کی تحریک نے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین ان مشہور شخصیات کی نشاندہی کرتے ہیں اور بلاک کرتے ہیں جنھوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر کوئی بات نہیں کی۔

میٹ گالا 2024 کے بعد لوگوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک لسٹ مشہور شخصیات کی اپنی اپنی فہرستیں شیئر کرنے کے ساتھ اس جانب مزید توجہ دلائی تھی۔ بائیکاٹ کی اس کوشش کا مقصد ان ممتاز شخصیات کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات پر زور دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow