بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی
بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ جاری کردی۔ بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔ ملائیکہ نے ارجن کپور سے […]
بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ جاری کردی۔
بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور نے لکھا کہ ’ زندگی میں ہمارے پاس دو چوائس ہوتے ہیں، یا تو ہم اپنے ماضی کے قیدی بن کر رہ جائیں، یا مستقبل کے امکانات کی تلاش میں نکلیں‘۔
دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اس کرۂِ ارض پر سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو ہم سے محبت اور ہماری حمایت کرتے ہیں‘۔
ملائیکہ اروڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ ایسے افراد نہ ہی خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کا کوئی متبادل ہوسکتا ہے اور ہماری زندگی میں ایسے افراد چند ایک ہی ہوسکتے ہیں ‘۔
واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟