شاہ رخ خان مودی سرکاری کیخلاف میدان میں آگئے؟ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی حیران

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار کیلیے انتخابی مہم چلانے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو کانگریس امیدوار کیلیے مہم میں سرگرم عمل دیکھا جا سکتا […]

 0  6

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار کیلیے انتخابی مہم چلانے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو کانگریس امیدوار کیلیے مہم میں سرگرم عمل دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین نے وائرل ویڈیو میں دیکھا کہ ٹرک پر کانگریس امیدوار کے ساتھ سوار شخص ہجوم کی طرف ہاتھ لہرا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ کانگریس نے انتخابی مہم کیلیے شاہ رخ خان کی خدمات حاصل کر لیں۔

تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ٹرک پر سوار شخص شاہ رخ خان نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے جو حیران کن طور پر سُپر اسٹار سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

ادھر، حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کی مہم پر اعتراض کرتے ہوئے اسے جعل سازی قرار دیا۔

بی جے پی رہنما شہزاد پونا والا نے ایکس لکھا کہ تصور کریں یہ پارٹی کس حد تک لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلیے جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا، ان میں سے ایک صارف بالی وڈ اسٹار کا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب شاہ رخ خان کو دیکھنے کیلیے ہجوم اُمڈ آیا ہو، گزشتہ ہفتے سُپر اسٹار کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow