ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں شرکت، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی پنجاب کے ڈی جے کی تقریب میں ہلا گلا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے کی پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی پنجاب کے ڈی جے کی تقریب میں ہلا گلا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی تقریب میں اچانک پہنچنے پر بھارتی ڈی جے بھی حیران رہ گئے اور اداکارہ کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد مصطفیٰ شامل تھے۔

ڈرامے میں نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، اریج چوہدری، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس سے قبل ٹورنٹو میں مداحوں کی تقریب میں شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کسی سے کچھ نہیں چھپاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کو اپنے دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی، اداکارہ نے ایک اور سوال پر کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow