اداکارہ جویرہ عباسی نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دو ہاتھ دیکھے جاسکتے ہیں جس میں ایک ہاتھ جویریہ […]

 0  4
اداکارہ جویرہ عباسی نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دو ہاتھ دیکھے جاسکتے ہیں جس میں ایک ہاتھ جویریہ کا جبکہ دوسرا کسی مرد کا ہے اور اداکارہ کے ہاتھ میں نگ جڑی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

ویڈیو میں نظر آنے والا مقام اور عمارت ممکنہ طور پر کراچی بحریا ٹاؤن میں موجود عمارت ہے جو پاکستان کے ’ایفل ٹاور‘ کے نام شے مشہور ہے۔

اداکارہ جویریہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انگریزی لفظ ’بیگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ لکھا ہے تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ہے۔

دوسری جانب جویریہ عباسی کی اس ویڈیو پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اداکارہ کے کئی مداح نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار  شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow