بیمار پڑی تو سب سے زیادہ۔۔۔۔عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکاری کے ساتھ ان کی والد بھی موجود ہیں، اداکارہ نے اس ویڈیو میں مداحوں کو ماں کی اہمیت سے متلعق بتایا […]

 0  4
بیمار پڑی تو سب سے زیادہ۔۔۔۔عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکاری کے ساتھ ان کی والد بھی موجود ہیں، اداکارہ نے اس ویڈیو میں مداحوں کو ماں کی اہمیت سے متلعق بتایا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ حال ہی میں جب میں نے کالر بون کا آپریشن کروایا اور جب میں بستر پر تھیں تو میرا سب سے زیادہ خیال میری والدہ نے رکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ میرے بال بناتی تھیں، میرا مکمل خیال رکھتی تھیں ساتھ ساتھ میرا کھانا تیار کرتی تھیں، میری اس سرجری کے دوران سب سے زیادہ میری والدہ پریشان تھیں۔

عائشہ عمر نے مداحوں کو پیغام دیا کہ والدہ سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، والدہ ہی سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 15 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کالر بون سرجری کروائی ہے، اداکارہ کی 8 سال قبل ایک کار حادثے میں کالر بون یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow