لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر ایک کروڑ انعام کا اعلان
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے دشمن اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ سے زائد روپوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تنظیم چھتریہ کرنی سینا کے صدر راج شیکھاوت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قتل کرنے […]
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے دشمن اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ سے زائد روپوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تنظیم چھتریہ کرنی سینا کے صدر راج شیکھاوت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں شیکھاوت نے کہا کہ جو پولیس اہلکار بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے انعام دیا جائے گا۔
ویڈیو بیان میں شیکھاوت نے کہا کہ یہ رقم اس پولیس اہلکار کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دی جائے گی جو لارنس کا انکاؤنٹر کرے گا اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس اہلکار کے اہلخانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کے اپنے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔
گزشتہ برس 5 دسمبر 2023 کو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے اس وقت کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھر میں داخل ہوکر گوگامیڈی پر گولیاں برسا ئیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوماگیڈی قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟