انتظار کی گھڑیاں ختم، ’تیرے جانے کے بعد‘ کی پہلی قسط کب نشر ہوگی؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ کی پہلی قسط پیر کو نشر کی جائے گی۔ ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں دانیال افضل، عمر شہزاد، مومنہ اقبال، طوبیٰ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ڈرامہ پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ کی پہلی قسط پیر کو نشر کی جائے گی۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں دانیال افضل، عمر شہزاد، مومنہ اقبال، طوبیٰ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ڈرامہ پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی روبینہ کبیر خان اور رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
ڈرامے میں دانیال افضل اور مومنہ اقبال میاں اور بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ طوبیٰ انور، دانیال افضل کی بہن کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔
مومنہ اقبال کہتی ہیں کہ ’آپ نے والدہ سے اجازت لے لی ہے کہ مجھے اپنے ساتھ بیرون ملک لے جائیں گے۔‘ نند طوبیٰ انور باتیں سن کر والدہ کو بتادیتی ہیں۔
والدہ کہتی ہیں کہ ’میرے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوسکتا۔‘
ساس، مومنہ اقبال کو باتیں سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تم چاہتی کیا ہو، تم نے خود کو اس گھر کی مالکن ہی سمجھ لیا ہے۔‘
دانیال افضل آخر میں افسردہ دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہن کو مناؤ تو ماں ناراض اگر ماں کو مناؤ تو بیوی ناراض ہوجاتی ہے۔‘
یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ناظرین ’تیرے جانے کے بعد‘ کا پرومو دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟