شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں پے درپے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے، ایک سسٹم کو کم […]

 0  5
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں پے درپے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم تین سال کا وقت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پی سی بی میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے کسی ملک میں بھی ایسی چیزیں نہیں ہوتیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بنایا چاہیے، ہم ہر سال نیا نظام بنا کر کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو گروپ میچز میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی، امریکا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وائٓٹ بال کے کپتان تاحال بابر اعظم ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow