ہاردیک سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی
بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ سربیئن ماڈل و ڈانسر نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپسی آگئیں۔ نتاشا اسٹینکوویچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے، انسٹا اسٹوری کے مطابق ان کی میوزک ویڈیو ’تیرے کرکے‘ کا ٹیزر یوٹیوب […]
بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ سربیئن ماڈل و ڈانسر نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپسی آگئیں۔
نتاشا اسٹینکوویچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے، انسٹا اسٹوری کے مطابق ان کی میوزک ویڈیو ’تیرے کرکے‘ کا ٹیزر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور اس کے پہلے ٹیزر کی ریلیز کا وقت اور دن بھی بتایا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی کا کہنا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی ان کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟