منیشا کوئرالہ نے ’ملیکہ جان‘ کا کردار کس اداکار کو دیکھ کر نبھایا؟
بالی ووڈ کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں منیشا کوئرالہ کی شاندار اداکاری نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ’ہیرا منڈی‘ کے کردار سے متعلق بتایا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم ’پیکی بلائنڈرز‘ میں سیلین مرفی کے کردار سے تحریک ملی تھی۔ کوئرالہ نے اپنے کردار میں حقیقت پسندی […]
بالی ووڈ کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں منیشا کوئرالہ کی شاندار اداکاری نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ’ہیرا منڈی‘ کے کردار سے متعلق بتایا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم ’پیکی بلائنڈرز‘ میں سیلین مرفی کے کردار سے تحریک ملی تھی۔
کوئرالہ نے اپنے کردار میں حقیقت پسندی لانے سے متعلق ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’پیک بلائنڈرز‘ فلم سے انہیں تحریک ملی خاص طور پر مرفی کے کردار انہیں ’ملیکا جان‘ بننے میں بہت مدد ملی۔
واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نے ویب سیریز میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ڈیجیٹل پہلی فلم ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘، آزاد ہندوستان سے قبل لاہور کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ کے بارے میں ہے۔
آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز میں ادیتی راؤ حیدری، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل کے ساتھ فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن، اور طحہٰ شاہ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟