خودکشی کے سالوں بعد نوجوان کو نوکری کی پیشکش
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں چار سال قبل خودکشی کر کے اپنی جان گنوانے والے نوجوان کو نوکری کی پیشکش ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون کمار نامی نوجوان آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے سے کافی پریشان تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر […]
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں چار سال قبل خودکشی کر کے اپنی جان گنوانے والے نوجوان کو نوکری کی پیشکش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون کمار نامی نوجوان آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے سے کافی پریشان تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
حیران کُن طور پر جیون کمار کی موت کے سالوں بعد اب اس کے گھر ملازمت کا لیٹر موصول ہوا تاہم اہل خانہ نے اسے واپس بھیج دیا۔
2018 میں این پی ڈی سی ایل میں جونہیر لائن مین کیلیے اسامیاں خالی ہوئی تھیں جس کیلیے امیدواروں نے تحریری امتحان بھی دیا تھا لیکن کافی عرصے تک اس نتیجہ نہیں بتایا گیا۔
امیدواروں میں جیون کمار بھی شامل تھا لیکن اچانک اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں اور وہ آفر لیٹر کی آس لگائے بیٹھا رہا۔ طویل انتظار کے بعد جیون کمار دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے موت کو گلے لگا لیا۔
جیون کمار کی والدہ پہلے ہی مر چکی تھیں جبکہ اس کی دو بہنیں ذہنی معذور ہیں اور ایک نے آئی ٹی آئی کر رکھا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟