لیجنڈز لیگ : پاکستان کی چوتھی فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز  نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی […]

 0  3
لیجنڈز لیگ : پاکستان کی چوتھی فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز  نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم197رنز کے تعاقب میں117رنز پر آؤٹ ہوگئی، مسٹرڈ نے30،کیون او برائن نے 24رنز بنائے۔

اس شاندار فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سعید اجمل کی 3 اور عبدالرزاق نے2وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر196رنز اسکور کیا جس میں صہیب مقصود نے 44گیندوں پر64رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے انگلینڈ کےخلاف51رنز بنائے۔ مصباح الحق 23 اور عبدالرزاق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کے بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔

کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی کی جگہ یاسر عرفات اور عبدالرزاق کو شامل کیا گیا تھا، واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ میں پاکستان اب تک بھارت، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow