خاتون کی برف کی تہہ کے نیچے پانی میں تیراکی کا ریکارڈ

روم: اٹلی کی ایک خاتون تیراک نے جھیل میں برف کی تہہ کے نیچے 459 فٹ گہرائی میں جا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 27 سالہ ویلینٹینا کیفولا نے یہ کارنامہ اٹلی کی لاگو دی اینٹرسلوا میں بغیر آکسیجن کے تیراکی کر کے انجام دیا۔ ویلینٹینا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2017 میں ... Read more

 0  3
خاتون کی برف کی تہہ کے نیچے پانی میں تیراکی کا ریکارڈ

روم: اٹلی کی ایک خاتون تیراک نے جھیل میں برف کی تہہ کے نیچے 459 فٹ گہرائی میں جا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

27 سالہ ویلینٹینا کیفولا نے یہ کارنامہ اٹلی کی لاگو دی اینٹرسلوا میں بغیر آکسیجن کے تیراکی کر کے انجام دیا۔

ویلینٹینا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2017 میں بنایا تھا جس کو جاپانی ایتھلیٹ یاسوکو اوزیکی نے حال ہی میں 413 فٹ گہرائی میں جا کر اپنے نام کر لیا تھا۔

ورلڈ انڈر واٹر فیڈریشن کے اعلان کے مطابق ویلینٹینا نے یاسوکو اوزیکی کی کامیابی کے 36 گھنٹوں بعد ہی ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow