عمران عباس نے پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس کے فالوورز کی تعداد 9 ملین سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اداکار 259 لوگوں کو فالو کررہے ہیں۔ عمران عباس نے انسٹاگرام پر تین سے […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس کے فالوورز کی تعداد 9 ملین سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اداکار 259 لوگوں کو فالو کررہے ہیں۔
عمران عباس نے انسٹاگرام پر تین سے ہزار سے زائد پوسٹ شیئر کی ہیں۔
اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی عمران عباس نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے، فالوورز کی تعداد میں عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تھوڑا سا حق‘ میں عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس سے قبل عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارتی فلموں عاشقی ٹو، رام لیلا، اور گزارش کی پیشکش ہوئی تھی۔
اداکار نے بتایا تھا کہ فلم ’گزارش‘ میں آدتیہ رائے کپور کا کردار سب سے پہلے انہیں آفر کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہر کوئی دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں ’عاشقی 2‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن آپ مہیش بھٹ اور موہت سوری سے تصدیق کر سکتے ہیں کہ صرف باضابطہ آفر میرے پاس آئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟