ایشین ٹیم اسنوکر میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
ریاض: ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ریاض میں جاری ایشین ففٹین ریڈ مینز چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے بھارت کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 […]
ریاض: ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ریاض میں جاری ایشین ففٹین ریڈ مینز چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے بھارت کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔ بھارت 2 کی ٹیم سارو کوتھاری اور حسین خان ہر مشتمل تھی۔
سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹس کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔
فائنل میں ہانگ کانگ کے حریف نینسن وان کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، دو، دو فریم برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل تین فریمز میں باآسانی جیتے۔
آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا تھا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے تھے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟