پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، […]
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بارش کے باعث صرف 7اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔
کینگروز آج سڈنی میں ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتریں گے جبکہ پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔
سڈنی کی پچ اسپن کے لیے سازگار ہے جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں سفیان مقیم کے ڈیبیو یا پھر عرفات منہاس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ممکن ہے کہ نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا جائے۔
قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے ٹی 20 میں دو اوورز میں 37 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
محمد رضوان نے صائم ایوب کو ٹی 20 میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے12، 12 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟