بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ ہربھجن سنگھ کی ہرزہ سرائی
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی مخالفت کردی۔ سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے آپ مجھے جواب دے دیں، وہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کے معاملے پر تشویش ہے۔ ہربھجن نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں خود ان […]
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی مخالفت کردی۔
سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے آپ مجھے جواب دے دیں، وہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کے معاملے پر تشویش ہے۔
ہربھجن نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں خود ان کے حالات ایسے ہیں کہ آئے دن کچھ نہ کچھ واردات ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان جانا محفوظ ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بی سی سی آئی کا اقدام بالکل صحیح ہے، میں اس کو سپورٹ کرتا ہوں اور کھلاڑیوں کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
اس سے قبل ہربھجن سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلو، اگر نہیں تو نہ کھیلو۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ واضح کرچکا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اس کا کوئی نیوٹرل وینیو نہیں ہوگا۔
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بلیو شرٹس شوپیس ایونٹ کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے بلکہ بی سی سی آئی نے اپنے میچز سری لنکا یا یو اے ای منتقل کرنے کے لیے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے آخری بار 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 10 سال قبل آخری باہمی سیریز ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں تو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں لیکن باہمی سیریز نہیں کھیل پاتیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟