ویرات کوہلی پاکستان نہ آئے تو کس اعزاز سے محروم رہیں گے؟ یونس خان نے بتادیا

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے بھارتی بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرے تاکہ کوہلی وہ سنگ میل عبور کریں جس سے وہ ابتک قاصر ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کے لیے آئی سی سی نے بجٹ کی منظوری بھی دیدی ہے، تقریباً تمام […]

 0  2
ویرات کوہلی پاکستان نہ آئے تو کس اعزاز سے محروم رہیں گے؟ یونس خان نے بتادیا

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے بھارتی بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرے تاکہ کوہلی وہ سنگ میل عبور کریں جس سے وہ ابتک قاصر ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کے لیے آئی سی سی نے بجٹ کی منظوری بھی دیدی ہے، تقریباً تمام ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہرکی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ آنے کےلیے تیار نظر نہیں آرہا اور نہ اس نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

یونس خان نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنا چاہیے، یہ ہماری بھی یہی خواہش ہے۔ میرے خیال میں ویرات کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز رہ گئی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں پرفارم کریں۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلی ہے جب پاکستانی ٹیم نے دسمبر 2012 میں ون ڈے سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، تاہم اس سیریز میں کوہلی ناکام رہے تھے جبکہ پاکستان یہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کو پاکستان لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو سونپ دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند کرے یہ اس کی ذمہ داری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جاچکی ہے تاہم اجلاس میں شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow