معروف کرکٹر پر بھاری جرمانہ عائد
معروف کرکٹر پر بھاری جرمانہ عائد آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سری لنکن کپتان ... Read more
آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سری لنکن کپتان ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے باعث اُن پر 2 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد وانندو ہسارنگا نے امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بھی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں رحمان اللہ گرباز کو امپائر کا فیصلہ نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟