روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر
بھارتی کپتان روہت شرما کے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آؤٹ ہونے کے بعد ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے […]
بھارتی کپتان روہت شرما کے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آؤٹ ہونے کے بعد ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے گلوز کو پھینک دیا، جس کے بعد کرکٹ شائقین نے ان کے ریٹائر ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
بھارتی کپتان پہلی اننگرز میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ وہ اس سیریز کے دوران اب تک کوئی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
بھارتی کپتان کی ٹیسٹ سیریز میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل گابا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جھاڑ پلادی تھی۔
گابا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران مسلسل رنز بننے پر روہت فاسٹ بولر آکاش دیپ پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے اور ان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔
روہت نے آکاش دیپ کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے بلایا لیکن انہوں نے وائیڈ بال کی جو سیدھی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں میں گئی۔کپتان اس پر خوش نظر نہیں آئے اور آکاش کو کہنے لگے کہ ’سر میں کچھ ہے۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟