جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل کا ردعمل سامنے آگیا
جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل کا ردعمل سامنے آگیا گوگل کا جی میل کے بند ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان ‘Google is sunsetting ... Read more
گوگل کا جی میل کے بند ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان ‘Google is sunsetting Gmail’ تھا۔
اسکرین شاٹ میں لکھا تھا کہ ‘دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا’۔
تاہم اب گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟