سب سے زیادہ کنسرٹس میں شرکت کرنے والے جوڑنے نے ریکارڈ قائم کردیا

میری لینڈ: ایک امریکی جوڑے نے سال میں 135 کنسرٹس میں شرکت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیجن اور میتھیو براؤن نے ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ 2023 کے اپنے 20ویں کنسرٹ میں تھے جب انہوں نے سوچا کہ ... Read more

 0  2
سب سے زیادہ کنسرٹس میں شرکت کرنے والے جوڑنے نے ریکارڈ قائم کردیا

میری لینڈ: ایک امریکی جوڑے نے سال میں 135 کنسرٹس میں شرکت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیجن اور میتھیو براؤن نے ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ 2023 کے اپنے 20ویں کنسرٹ میں تھے جب انہوں نے سوچا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کنسرٹس میں شرکت کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔

میتھیو براؤن کا کہنا تھا کہ ہم سامعین میں شریک تھے اور لائیو کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو ایک خیال ہمارے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ہم اس میں ورلڈ ریکارڈ بنائیں؟ یہ خیال ہمارے لیے کافی دلچسپ اور حوصلہ افزا تھا۔

جوڑے نے ایک سال کے دوران کنسرٹ کے ٹکٹوں پر کل 18,407.24 ڈالرز خرچ کیے بالفاظ دیگر ہر ایک کنسرٹ کے ٹکٹ پر اوسطاً 68.17 ڈالرز خرچ ہوئے۔

میتھیو کا مزید کہنا تھا کہ پیسہ آنی جانی چیز ہے لیکن جو خوشی، جوش اور لوگوں کے ساتھ تعلق ہم نے کنسرٹس میں محسوس کیا ہے وہ زندگی بھر ہمارے ساتھ رہے گا۔ ان تجربات نے ہماری زندگیوں میں وہ خوش کن تبدیلیاں کی ہیں اس کا نعم البدل پیسے نہیں ہوسکتے، اس لیے ہماری نظر میں خرچ کیا گیا ہر پیسہ ضائع نہیں ہوا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow