جعلی پولیس افسر بن کر اپنے لیے دُلہا دیکھنے جانے والی لڑکی کیساتھ کیا ہوا؟

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں جعلی پولیس افسر بن کر اپنے لیے دُلہا دیکھنے جانے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی شناخت مالاویکا کے نام سے ہوئی جو خود کو ریلوے پروٹیکشن فورس کی سب انسپکٹر ظاہر کرتی تھی۔ مالاویکا نے حیدرآباد کے نظام کالج […]

 0  3
جعلی پولیس افسر بن کر اپنے لیے دُلہا دیکھنے جانے والی لڑکی کیساتھ کیا ہوا؟

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں جعلی پولیس افسر بن کر اپنے لیے دُلہا دیکھنے جانے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی شناخت مالاویکا کے نام سے ہوئی جو خود کو ریلوے پروٹیکشن فورس کی سب انسپکٹر ظاہر کرتی تھی۔

مالاویکا نے حیدرآباد کے نظام کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سال 2018 میں (RPFS SI) امتحان پاس کیا تاہم بینائی کم ہونے کی وجہ سے اسے ملازمت کیلیے مسترد کیا گیا۔

ملزمہ نے اہل خانہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ پولیس افسر (ایس آئی) بننے والی ہیں جس پر اس کے والدین سب سے زیادہ خوش تھے۔

ملازمت کیلیے منتخب نہ ہونے پر مالاویکا نے جعلی پولیس افسر بننے کا فیصلہ کیا۔ اس نے سب انسپکٹر کی جعلی وردی اور کارڈ بنوایا جس کے بعد اہل خانہ کو یقین ہوگیا کہ ان کی بیٹی اب ایک پولیس افسر ہے۔

مالاویکا اُس وقت پولیس کی گرفت میں آئی جب وہ وردی پہن کر والدین کے ہمراہ اپنے لیے دُلہا دیکھنے گئی۔ لڑکے والوں نے تصدیق کیلیے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا جنہوں نے مالاویکا کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

اعلیٰ عہدیداروں نے لڑکے والوں کے گھر پولیس کو بھیجا اور یوں مالاویکا گرفتار ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow