یونیورسٹی میں طلبہ کیلیے تیار کی گئی چٹنی میں چوہا تیرتا رہا، ویڈیو وائرل
بھارت کی ریاست تلنگانہ کی جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی کینٹن میں رکھی چٹنی کے اندر چوہے کے تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم یونیورسٹی ہاسٹل کی کینٹن کے اندر رکھی مونگ پھلی کی چٹنی میں چوہا دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے ویڈیو […]
بھارت کی ریاست تلنگانہ کی جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی کینٹن میں رکھی چٹنی کے اندر چوہے کے تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم یونیورسٹی ہاسٹل کی کینٹن کے اندر رکھی مونگ پھلی کی چٹنی میں چوہا دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
جب یہ بات یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کے علم میں آئی تو وہ اپنی صحت کو لے کر کافی فکر مند ہوئے۔ انہوں نے انتظامیہ کے خلاف ہاسٹل میں بھرپور احتجاج بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو نے ہاسٹل کی صفائی کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا اور صارفین نے انتظامیہ کی طرف سے طلبہ کی صحت خطرے میں ڈالنے پر شدید تنقید کی۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر میں یہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا تو مجھے صدمے سے نکلنے میں کم از کم ایک مہینہ لگ جاتا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ کوئی انوکھی بات نہیں بلکہ 2016 سے 2020 کے درمیان تقریباً ہر روز ہمیں انتظامیہ سے اس معیار کا کھانا فراہم کرنے پر بحث کرنا پڑتی تھی۔
اب تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟