شرمیلا فاروقی کی مکیش اور ایشا امبانی سے ملاقات، تصاویر وائرل
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کی پیرس میں ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش میں ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر مکیش امبانی اور ایشا امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں […]
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کی پیرس میں ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش میں ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر مکیش امبانی اور ایشا امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں اپنے شوہر ہشام شیخ اور بیٹے حسین کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
کیپشن میں شرمیلا فاروقی نے لکھا ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے‘، شرمیلا فاروقی نے انسٹا پر ایک اور اسٹوری پر بتایا ہے کہ اُن کی مکیش امبانی سے ملاقات ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اور ایک بار پھر امبانی ‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Dr. Sharmila Saheba Faruqui (PhD) s.i (@sharmilafaruqui)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی پی رہنما، ایم این اے شرمیلا فاروقی آج کل اپنی سالگرہ منانے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟