میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع
لاہور: میو اسپتال لاہور میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انتظامیہ نے انکوائری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکیشن لگائے جانے کے معاملے میں سی ای او میو اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کروا دی۔ سی ای او کے […]
لاہور: میو اسپتال لاہور میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انتظامیہ نے انکوائری شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکیشن لگائے جانے کے معاملے میں سی ای او میو اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کروا دی۔
سی ای او کے مطابق ایکسپائر انجیکشنز کی موجودگی پر 2 اسٹور کیپرز شہزاد اور سرفراز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ جن مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگے ان میں ری ایکشن نہیں آیا، تاہم مریضوں کو متعلقہ وارڈ میں بلا لیا گیا اور ایڈمٹ کر لیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟