کیا طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے؟

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جو طلاق نہیں بلکہ نئے پروجیکٹ سے متعلق ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلمساز منی رتنم ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک نئی ہندی فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ خبر […]

 0  1

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جو طلاق نہیں بلکہ نئے پروجیکٹ سے متعلق ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلمساز منی رتنم ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک نئی ہندی فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ خبر جوڑے کے مداحوں کے درمیان جوش و خروش پیدا کر رہی ہے کیونکہ طویل عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

سال 2007 میں منی رتنم نے فلم ’گرو‘ کے ذریعے میاں بیوی کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا تھا لیکن اُس وقت وہ شادی کے بندھن میں نہیں بندھے تھے۔

’گرو‘ فلم میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جوڑی کافی پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے منی رتنم نے انہیں دوبارہ اپنی فلم ’راون‘ میں مرکزی کردار کیلیے کاسٹ کیا تھا۔

اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فلمساز ایک مرتبہ پھر پُرانی جوڑی کو اسکرین پر لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ان کے پاس پروجیکٹ کیلیے منفرد کہانی بھی موجود ہے۔

ابھیشیک بچن اور منی رتنم کے گہرے تعلقات ہیں۔ ایک پُرانے انٹرویو میں بالی وڈ اداکار نے بتایا تھا کہ جب پہلی بار فلمساز مجھے کاسٹ کرنے کیلیے گھر آئے تھے تو میں سمجھا تھا کہ وہ والد (امیتابھ بچن) کو کسی فلم میں سائن کرنے آئے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow