ہنی سنگھ نے پاکستانی گانا گنگنا کر سب کے دل جیت لیے
بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے پاکستانی گانا گنگنا کر گلوکار کو کریڈٹ دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ بھارتی گلوکاروں کی جانب سے اکثر پاکستانی گانوں کو فلموں میں شامل کیا جاتا ہے لیکن چند گلوکار ہی ہوتے جو گانوں کا کریڈٹ اصل گلوکار کو دیتے ہیں۔ گلوکار یو یو ہنی […]
بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے پاکستانی گانا گنگنا کر گلوکار کو کریڈٹ دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
بھارتی گلوکاروں کی جانب سے اکثر پاکستانی گانوں کو فلموں میں شامل کیا جاتا ہے لیکن چند گلوکار ہی ہوتے جو گانوں کا کریڈٹ اصل گلوکار کو دیتے ہیں۔
گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی سرائیکی گانا ’بسم اللہ کراں‘ پر پرفارم کررہے ہیں۔
پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ ہنی سنگھ نے گانے کے اختتام پر اصل گلوکار ندیم عباس لونیوالا کو پورا کریڈٹ دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا صارفین بھارتی گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ گانے کی پہلی جھلک بھی شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟