نکاح نامے پر دستخط سے پہلے سلیم کیساتھ فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں: ماہرہ خان

پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ نکاح نامے پر دستخط سے پہلے میں سلیم کیساتھ شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکی کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تقریبات سے متعلق […]

 0  5
نکاح نامے پر دستخط سے پہلے سلیم کیساتھ فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں: ماہرہ خان

پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ نکاح نامے پر دستخط سے پہلے میں سلیم کیساتھ شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکی کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تقریبات سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی اور شوہر سلیم کریم سے متعلق پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں اپنے شوہر سلیم کے ساتھ نکاح سے پہلے شادی کا فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر شادیوں میں جوڑے کا فوٹو شوٹ نکاح سے پہلے ہوتا ہے لیکن میں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی تھی کہ نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد ہمارا فوٹوشوٹ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ جب ہمارا نکاح ہوا تو وہ سلیم ایک کونے میں تھے اور میں دوسرے کورنر پر، نکاح کے بعد میں میں گھونگھٹ میں سلیم کی طرف گئی، تب انہوں نے پہلی بار (شادی کے جوڑے میں) مجھے دیکھا تھا‘۔

ماہرہ خان نے کہا کہ  اس کے بعد ہم فوٹوشوٹ کے لیے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوگئے، تصاویر لینے کے بعد ہم دونوں پہاڑ کے بالکل کنارے پر کھڑے تھے اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ گھونگھٹ کے ساتھ میری تصاویر ہوں، سلیم کے ساتھ تمام تصاویر نکاح کے بعد کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر ان کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے بھارت اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow