اداکار اللو ارجن کیخلاف مقدمہ درج
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیالہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا […]
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیالہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اللو ارجن کے علاوہ یووجنا سریکا ریتھو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے رکن اسمبلی روی چندر کشور ریڈی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے روی چندر کشور ریڈی کی رہائش گاہ پر ایک بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جوکہ آندھرا پردیش میں انتخابات کی آمد کے پیشِ نظر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
روی چندر کشور ریڈی نے مبینہ طور پر اللو ارجن کو باضابطہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر گزشتہ روز جلسے میں مدعو کرلیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مذکورہ ایف آئی آر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی تھی جوکہ آندھرا پردیش میں 13 مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیشِ نظر نافذ کی گئی ہے۔
دوسری جانب اللو ارجن نے کہا کہ میں خود یہاں آیا ہوں، میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کے لیے آگے آؤں گا، اگر انہیں میری مدد کی ضرورت ہو تو میں ان کی مدد بھی کروں گا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کر رہا ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟