افطار میں آج مزیدار ’پسندے کباب پراٹھے‘ بنائیں

ہر خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ افطاری کے دسترخوان پر تمام گھر والوں خصوصاً روزہ داروں کی افطاری کیلئے لذیذ اور صحت بخش پکوان بنا کر رکھے۔ آج ہم نے آپ کی یہ مشکل کسی حد تک آسان کردی ہے کیونکہ آج کی افطاری کیلئے ایک بے حد ذائقے دار اور مزے […]

 0  10
افطار میں آج مزیدار ’پسندے کباب پراٹھے‘ بنائیں

ہر خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ افطاری کے دسترخوان پر تمام گھر والوں خصوصاً روزہ داروں کی افطاری کیلئے لذیذ اور صحت بخش پکوان بنا کر رکھے۔

آج ہم نے آپ کی یہ مشکل کسی حد تک آسان کردی ہے کیونکہ آج کی افطاری کیلئے ایک بے حد ذائقے دار اور مزے دار چیز بنانے کی ترکیب آپ کیلئے پیش خدمت ہے۔

جی ہاں !! آج ہم آپ کو مزیدار ’پسندے کباب پراٹھا‘ بنانے کی ترکیب بتائیں گے جسے کھانے کے بعد سب انگلیاں چاٹتے ہوئے آپ کے ہنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

اجزاء : 

یہ مزیدار ڈش بنانے کیلئے جو اجزاء درکار ہیں ان میں پسندے آدھا کلو، دہی ایک پاؤ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، تلی ہوئی پیاز 2 بڑے چمچ پیس لیں، ادرک اور لہسن کا آمیزہ ایک چھوٹا چمچ، کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، ہری مرچ 4؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی پیالی، تیل حسب ضرورت اور نمک حسب ذائقہ شامل ہیں۔

بنانے کا طریقہ :

دہی کو پھینٹ کر اس میں تیل، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سمیت تمام مسالے شامل کرکے چار سے چھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد تیل گرم کرکے پسندے مسالوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں، جب پانی خشک ہو جائے اور پسندے گل جائیں تو اچھی طرح بھون لیں۔

اس کا مسالا خشک رکھیں، پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں، اس کے بعد پراٹھے بنا کر تھوڑا پسندوں کا مسالہ رکھیں اور رول کردیں۔ اس کے بعد ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ افطار کے دسترخوان پر سجائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow