فہد شیخ اور زوہا توقیر کی ’عادت‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
اداکار فہد شیخ اور اداکارہ زوہا توقیر کی ’عادت‘ گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کے اداکار فہد شیخ (عبدالباری) نے اداکارہ زوہا توقیر (کشف) کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فہد شیخ نے […]
اداکار فہد شیخ اور اداکارہ زوہا توقیر کی ’عادت‘ گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کے اداکار فہد شیخ (عبدالباری) نے اداکارہ زوہا توقیر (کشف) کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ڈرامے کے کردار عبدالباری اور کشف لکھا جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اور ڈرامے میں ان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ زوہا توقیر ’آپا شمیم‘ میں فہد شیخ کی کزن (چچا کی بیٹی) کا کردار نبھا رہی ہیں جو ڈاکٹر بننے جارہی ہے جبکہ عبدالباری نوکری کی تلاش میں ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشف کو کلاس فیلو دھوکا دیتا ہے اور رشتہ لانے سے انکار کردیتا ہے جس کی وجہ سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور بڑے بھائی منور سعید بیٹے عبدالباری کا رشتہ کشف سے طے کردیتے ہیں۔
عبدالباری اور کشف کے رشتے کی بات سن کر آپا شمیم غصے میں آجاتی ہیں اور اس رشتے کو ماننے سے انکار کردیتی ہیں۔
کیا عبدالباری اور کشف کی شادی ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی اگلی قسط شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟