محسن نقوی کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے […]
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بڑھے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد ڈالی۔
چیئرمین نے کہا کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔
کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا تھا۔
’پی سی بی نے سمجھداری سے گیم کھیلی، تمام کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے‘
کپتان محمد رضوان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نائب کپتان سلمان علی آغا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟