ویڈیو: بچے نے بابراعظم سے مصافحہ کرکے ہاتھ چھوم لیا

نوجوان مداح نے بابر اعظم سے مصافحہ کے بعد ہاتھ چوم لیا۔ پاکستانی وائٹ بال کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے ساتھ مصافحہ کے بعد ایک نوجوان مداح کے اپنے ہاتھ کو چومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ بابر کے سابق کپتان اظہر علی کی کرکٹ […]

 0  3
ویڈیو: بچے نے بابراعظم سے مصافحہ کرکے ہاتھ چھوم لیا

نوجوان مداح نے بابر اعظم سے مصافحہ کے بعد ہاتھ چوم لیا۔

پاکستانی وائٹ بال کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے ساتھ مصافحہ کے بعد ایک نوجوان مداح کے اپنے ہاتھ کو چومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

یہ واقعہ بابر کے سابق کپتان اظہر علی کی کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران پیش آیا۔

کرکٹ کے شوقین نوجوان ایک قطار میں کھڑے بابر سے ملاقات کے منتظر تھے کہ اسٹار کرکٹر نے خود فرداً فرداً بچوں سے ہاتھ ملایا۔

 نوجوان مداحوں کے ساتھ بابر کی بات چیت کی ویڈیو میں دل موہ لینے والے مناظر تھے جب ایک لڑکے نے اسٹار بلے باز سے ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس کا ہاتھ چوما۔ ایسا کرتے ہوئے نوجوان کے چہرے پر خوشی اور مسرت نمایاں تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ 21 اگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کا حصہ ہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کے لیے انتہائی اہم ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow