شبھمن گل رنز بنانا ’بھول‘ گئے
بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل کی ٹی ٹوئنٹی میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف بھی بھارتی کپتان کا بلا نہ چل سکا اور صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 29 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ان کی اس […]
بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل کی ٹی ٹوئنٹی میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔
زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف بھی بھارتی کپتان کا بلا نہ چل سکا اور صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 29 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ان کی اس سست رفتار اننگز بھی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی۔
ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں اتوار کو سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شبھمن کا بلا رنز نہ اگل سکا۔ یہ ان کی 16 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 10ویں بار تھا کہ وہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل نہ ہو سکے۔
ورلڈ چیمپئن بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے شبھمن گل کی کارکردگی پر جہاں سوال اٹھائے جارہے ہیں وہیں مداح بھی نالاں ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین ان کی بیٹنگ کو لے کر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کے اچھی پلیئر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ورلڈ چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم میں شبھمن گل شامل نہیں تھے اور میگا ایونٹ کے فوری بعد ہونے والی زمبابوے سیریز کے لیے انہیں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟