ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نے طلاق کی خبروں پر بیان جاری کر دیا
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ افواہیں […]
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ طلاق کے بعد نتاشا شوہر کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی جانب سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم اب نتاشا اسٹینکووچ نے ذومعنی پوسٹ کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا نے سمندر کو ختم نہیں کیا تھا بلکہ تقسیم کر کے راستہ بنایا تھا اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں مشکل کو ختم نہیں کرے گا بلکہ گزرنے کا راستہ بنائے گا۔
اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بیٹے اگستیا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے پانڈیا نے بیٹے کے لیے لکھا کہ ’میرا نمبر ون، میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ آپ کے لیے کرتا ہوں۔‘
ہاردک پانڈیا کا پوسٹ کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان سے اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے متعلق سوالات کررہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’بھابھی جی نظر نہیں آرہیں۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟