ہیئر اسٹائلسٹ کا انوکھا کارنامہ، بال کو ’چائے کی کیتلی‘ میں تبدیل کردیا

ہیئر اسٹائلسٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیکر سب کو حیران کردیا۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایران سے تعلق رکھنے والی ہیئر اسٹائلسٹ نے خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیدیا۔ ہیئر اسٹائلسٹ سعیدہ […]

 0  2
ہیئر اسٹائلسٹ کا انوکھا کارنامہ، بال کو ’چائے کی کیتلی‘ میں تبدیل کردیا

ہیئر اسٹائلسٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیکر سب کو حیران کردیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایران سے تعلق رکھنے والی ہیئر اسٹائلسٹ نے خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیدیا۔

ہیئر اسٹائلسٹ سعیدہ اریائی کو اپنے کسٹمر کے بالوں کو ’ٹی پوٹ ‘ میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران انہوں نے ان بالوں سے کپ میں چائے بھی بھرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ نے پہلے پونی ٹیل باندھا بعدازاں بالوں پر پنوں کی مدد سے سر کے تاج پر دھاتی تاروں سے بنی چائے کی کیتلی کا ایک ڈھانچہ ترتیب دیا، اس عمل میں گلو گن کا استعمال کیاگیا۔

بالوں کی مدد سے ڈیزائن دینے کے بعد ہیئر اسٹائلسٹ نے اس ہیئر ٹی پوٹ میں مائع بھی ڈالا جو بالوں سے کپ میں گرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

منفرد اور حیران کن ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیپشن میں لکھا کہ’ یہ کام میری اور میری لڑکیوں کی دو دن کی محنت کا نتیجہ تھا، میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو قدرتی محسوس ہو، اس لیے میں نے ایک ایسا برتن بنانے کا فیصلہ کیا جس سے چائے ضرور چھلکے‘۔

ہیئر اسٹائلسٹ نے اس اسٹائل کے علاوہ متعدد حیران کن اسٹائل کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین نے ان کے مہارت کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر چند دن پہلے ویڈیو شیئر کی گئی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow